[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹیسٹ (TS EAPCET) جو پہلے TS EAMCET کے نام سے جانا جاتا تھا، 9 مئی تا 12 مئی 2024 (جمعرات سے اتوار) کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔
کنوینر ایپسیٹ ڈاکٹر بی ڈین کمار (پروفیسر اینڈ ہیڈ آف سیول انجینئرنگ، جے این ٹی یو) نے آج یہ بات بتائی گئی۔
TS EAPCET-2024 امتحانات کا اعلامیہ (نوٹیفکیشن) چہارشنبہ 21 فروری 2024 کو جاری کیا جائے گا اور آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا عمل پیر 26 فروری 2024 سے شروع ہوگا۔
بغیر جرمانہ فیس کے ساتھ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہفتہ 6 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ امتحانات 9 اور 12 مئی 2024 کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔
TS EAPCET کے پورے شیڈول کو آج پہلی CET کمیٹی میٹنگ کے دوران حتمی شکل دی گئی جس میں جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) اور تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن (TSCHE) کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔
مزید بتایا گیا کہ TS EAPCET-2024 کا نصاب انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے 100 فیصد نصاب پر مشتمل ہوگا۔