اندرون ایک ہفتہ سی اے اے کے لاگو کرنے پر مرکزی وزیر نے بدلا بیان

[]

نئی دہلی: ملک بھر میں اندرون ایک ہفتہ شہریت ترمیمی قانون سی اے اے نافذ سے متعلق مرکزی مملکتی وزیر نے وضاحت پیش کی ہے۔

 

حال ہی میں مرکزی مملکتی وزیر شانتنو ٹھاکر نے یہ بیان دیا تھا کہ شہرت ترمیمی قانون سی اے اے اندرون ایک ہفتہ ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔ان کے اس بیان کے بعد ہلچل پیدا ہو گئی تھی۔

 

کولکتہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ سی اے اے کے نفاذ کی جو انہوں نے بات کہی تھی دراصل زبان پھسلنے کے نتیجے میں انہوں نے ایسا کہا تھا

 

جبکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ سی اے اے کے لیے قوانین کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی اس کے بجائے انہوں نے اندرون ایک ہفتہ نفاذ کی بات کہہ دی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *