[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں جبکہ سبیل بھی لگائی گئی ہے۔
اس حوالے سے احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک لگایا گیا ہے جہاں پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا میں کیمپ آفس وزارتِ خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔