[]
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی کینسر کے روک تھام کے پروگرام کی سربراہ اور مذکورہ مطالعے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی محقق بیائٹریس لاؤبی سیکریٹان کا کہنا ہے کہ شراب نوشی اور کولوریکٹل کینسر کے درمیان براہ راست تعلق پایا جاتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ”ایتھنول الکوحل مشروبات کا بنیادی جُز ہے جو ایسٹیل ڈیہائڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایسٹیل ڈیہائڈ جینوٹوکسک ہوتا ہے اور ڈی این اے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس سے سرطان پیدا ہوتا ہے۔ ایسیٹیل ڈیہائڈ گٹ مائکرو بایوم کی ساخت کو تبدیل کرتا اور آنتوں کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔