[]
حیدرآباد۔ چکنیال کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 65 سالہ رنگار راو ہمالی واڑہ میں رہا کرتا تھا۔وہ کل چکنیال کھا رہا تھا کہ اس کے گلے میں چکنیال کا ایک ٹکڑا پھنس گیا، جس کے نتیجہ میں اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس شخص کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تب تک ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات کے کھانے کے ساتھ رنگاراؤ چکنیال کھا رہا تھا۔