[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملوں کے بعد امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ امریکی فورسز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مناسب وقت اور مقام پر کاروائی کی جائے گی۔
شام اور اردن کی سرحد پر واقع امریکی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 40 کے قریب امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی وزیرخارجہ نے سخت لہجے میں کہا کہ خطے میں مقاومتی تنظیموں کی طرف سے سخت چیلنجز درپیش ہیں۔ کشیدگی پھیلانے والے گروہوں کے خلاف اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کئی مراحل پر مشتمل جواب دیا جائے گا۔
اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ملکی اعلی حکام کے ساتھ اجلاس میں کہا تھا کہ حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف وقت اور مناسب مقام پر کاروائی کی جائے گی۔