رام مندر افتتاحی تقریب میں 13 ریٹائرڈ ججس سمیت چار سابق چیف جسٹس شریک

[]

نئی دہلی: رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب میں سپریم کورٹ کے 13 ریٹائرڈ ججس سمیت چار سابق چیف جسٹس بھی موجود تھے۔ ان میں وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے بابری مسجد رام مندر تنازعہ پر فیصلہ سنایا۔

 

باراینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کرنے والے سابق چیف جسٹسوں میں این وی رمنا، یو یو للت، جے ایس کیہر اور وی این کھرے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سابق ججوں میں نیشنل کمپنی لاء اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین اشوک بھوشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ارون مشرا، آدرش گوئل، وی راما سبرامنیم، انیل دوے، ونیت سرن، کرشنا مراری، گیان سودھا مشرا اور مکندکم شرما شامل ہیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

رام مندرسے متعلق فیصلہ سنانے والی آئینی بنچ کا حصہ رہے سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو پران پرتشٹھا تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں 50 سے زائد فقہاء کو مدعو کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *