[]
غزہ: جنوبی غزہ کے خان یونس شہر پر پیر کے روز اسرائیل کی مسلسل بمباری میں کم از کم 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔یہ اطلاع سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA نے دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے سے شدید بمباری کی گئی۔ اس دوران حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ہزاروں بے گھر فلسطینی مقیم ہیں۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25,295 ہو گئی ہے۔ وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 190 فلسطینی جاں بحق ہوگئے اور 340 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی۔ اس جنگ میں اب تک کم از کم 63 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکیں۔