کھڑے ہوکر کھانے پینے سے کینسر کا خطرہ: تحقیقق

[]

نئی دہلی: غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے معدے اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیا آپ کھڑے ہو کر کھانا کھاتے ہیں یہ آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اورمہلک مرض کا شکار ہونے کا خدشہ لاحق ہے؟

 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھڑے ہوکر کھانے سے کینسرسے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہوکر کھانے سے معدے اور آنتوں سے متعلق کینسر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ کھڑے ہوکر کھانا پینا اور پانی پینا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ تیزاب اوپر کی طرف آ سکتا ہے۔ کلیان سنگھ سوپر اسپیشلٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ کے ریڈیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راکیش کپور کی قیادت میں ایک ٹیم نے کھڑے ہو کر کھانے کے مضر اثرات پر تحقیق کی۔

 

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے غذائی نالی کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اورکھڑے ہو کر پانی پینے سے بھی یہ مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔  کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے معمول کے عمل میں خلل پڑتا ہے۔ محققین نے وضاحت کی کہ اگر آپ کھڑے ہوکر کھانا کھاتے ہیں یا پانی پیتے ہیں تو بھی غذائی نالی کے پٹھوں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگی

 

اور نظام ہاضمہ متاثر ہوگا اوریہ غذائی نالی کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ بیٹھ کر آرام سے کھانا کھائیں۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *