[]
حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ریاست کا طوفانی دورے کرتے ہوئے کانگریس کو شاندار کامیابی دلائیں گے اور بی آر ایس پارٹی کو 100 میٹر گڑھے میں دفن کردیں گے۔
اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے عوام کے درمیان پہنچ کر گھمنڈی حکومت کو بے دخل کرنے اور عوامی حکمرانی قائم کرنے کے لئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی جس پر عوام نے کانگریس کو واضح اکثریت سے کامیابی دلائی۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد ان کی حکومت سیاست سے بالاترہوکر ریاست کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ انتخابات کے وقت ہی سیاست کرنا چاہیے اور انتخابات کے بعد حکمرانی پر توجہ دینا چاہیے لیکن بی آر ایس پارٹی اقتدار سے محرومی کے غم میں سیاست کررہی ہے اور حکومت پر تنقیدیں کررہی ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے حیدرآباد شہر کی ترقی کے لئے وہ موسی ندی کی صفائی اور اسے اصلی حالت میں لانے کے لئے یہاں لندن کی ندی کا معائنہ کیا ہے تاکہ اسی طرح موسی ندی کو ترقی دی جاسکے۔موسی ویژن2024 کے تحت وہ 55 کلومیٹر طویل ندی کی صفائی کے اقدامات کریں گے۔