محبوب نگر:چلتی بس کا ٹائیر نکل‌گیا۔ مسافرین بال بال بچ گئے

[]

حیدرآباد۔ بس میں سوار مسافرین آج اس وقت بال بال بچ گئے جب چلتی بس کا ٹائیر نکل‌گیا۔ یہ حادثہ آج تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔

 

نیشنل ہائی وے 44 پر اڈا گولا کے پاس کرنول سے حیدرآباد کی سمت آنی والی والوو بس کا ٹائر نکل پڑا، جس کے ساتھ ہی ڈرائیور نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا

 

اس وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے۔ حادثہ میں محفوظ رہ جانے پر ان تمام نے راحت کی سانس لی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *