[]
حیدرآباد: ایم ایل اے کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کی 2نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر بومامہیش کمار گوڑ اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بالمودی وینکٹ نرسنگ راؤ نے جمعرات کے روز کانگریس امیدواروں کی حیثیت سے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔
ان دونشستوں کے لئے صرف ان دوامیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ اس لئے امکان ہے کہ کانگریس کے ان 2امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آئے گا۔
اس سلسلہ میں سرکاری اعلان کا انتظار ہے۔
پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے وقت مہیش کمار گوڑ اور بالموری وینکٹ نرسنگ راؤ کے ساتھ تلنگانہ پر دیش کانگریس کی انچارج دیپاداس منشی‘ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ‘وزراپی سرینواس ریڈی‘ اتم کمارریڈی‘جوپلی کرشنا راؤ‘ ٹی ناگیشور راؤ اوردیگر موجودتھے۔