الوحدہ کلب “دوسرے سعودی اوپن یوگا آسنا چیمپئن شپ” کی میزبانی کرے گا

[]

ریاض ۔ کے این واصف

الوحدہ کلب نے مکہ شہر میں 27 جنوری کو منعقد ہونے والی دوسری سعودی اوپن یوگا آسنا چئمین شپ کے انعقاد کی تیاریان مکمل کرلی ہیں۔

 

انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق ان مقابلوں سے قبل کھلاڑیوں کے لئے ایک تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں مختلف عمر کے مرد و خواتین شرکت کریں گے۔ مقابلے تین زمروں پر مشتمل ہونگے۔ ہر زمرے مین تین اعلی مقام حاصل کرنے والون کو نقد انعامات سے نوازہ جائے گا۔

 

الوحدہ کلب یہ مقابلے سعودی یوگا کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کررہا ہے۔ جس میں ایک قابل لحاظ تعداد کے شرکت کی امید کی جارہی ہے۔ مقابلوں کے ججس تربیت یافتہ سعودی ہونگے جنہوں نے ایشیا یوگا آسنا فیڈریشن سے ریفریز کی تربیت حاصل کی ہے۔

 

ان مقابلوں کے انعقاد پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر سعودی یوگا کمیٹی مسز نوف المروعی نے مملکت کی قیادت کے تعاون کے لئے اظہار تشکر کیا اور میزبان کلب الوحدہ کی ستائش کی۔ مسز نوف نے وزارت اسپورٹس مکہ برانچ کے ڈائرکٹر عمر المدنی اور ان کے معاونین سے بھی اظہار تشکر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *