[]
حیدرآباد: فلم نگر پولیس کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے قتل کی ایک اور واردات پیش آئی۔دوسے زائدبار شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
فلم نگر پولیس نے بتایا جاتا ہے کہ قتل کے بعد ملزم کوخود سپر د کروالیا۔ذرائع کے بموجب منی کنڈہ کے 42سالہ سید غوث محی الدین لندن میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ مقیم تھے جہاں سید غوث کی اہلیہ کوکنگس کالونی شاستری پورم کا عدنان حسین نامی شخص مبینہ طورپرہراساں کرنا شروع کیاتھا۔
اس دوران لندن پولیس نے عدنان حسین کو ملازمت سے برخاست کردیا تھا اور اسے لندن سے ڈپورٹ کردیا گیا۔ شہر واپس آنے کے بعد اس نے ہراسانی کا سلسلہ جاری رکھا۔اسی دوران سیدغوث الدین کی فیملی بھی حیدرآباد کے منی کنڈہ علاقہ میں منتقل ہوگئی۔
پھربھی عدنان نے غوث الدین کی اہلیہ کوہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہواتھااور وہ غوث الدین کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔غوث الدین نے 3مرتبہ فلم نگر انسپکٹر اورسب انسپکٹر گنیش سے شکایت کی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ایک بار عدنان نے اپنی والدہ کے ساتھ فلم نگر پولیس اسٹیشن آکر غوث الدین سے معافی بھی مانگ لی تھی۔ اتوار کی شب غوث الدین کے مکان اچانک پہونچا اوران پر چاقو سے حملہ کرکے ان کا قتل کردیاگیا۔جرم کے ارتکاب کے بعد خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔
یہ قتل ایک منصوبہ کے تحت کیاگیا۔سٹی کمشنر کے سرینواس ریڈی کو اس کیس کی تحقیقات کسی دوسرے عہدیدار کے سپرد کرناچاہئے۔
فلم نگر پولیس حدود میں اس سے قبل بھی شکایت کے باوجود ایک جوڑے کے قتل کی واردات پیش آئی تھی اس واقعہ میں ممبئی کے لوگ ملوث تھے اور یہ رقمی لین دین کا معاملہ تھا۔ فلم نگر پولیس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں بے قصور افراد کی جانیں جارہی ہیں۔