[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین دنوں تک ریاست کے کئی حصوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں نچلی سطح پر مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ 04 جولائی 2023 کو ریاست کے 12 اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ 06 جولائی بروز جمعرات 9 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کتہ گوڑم کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے امکانات کے پیش نظرآرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
عادل آباد،آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریمنگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، رنگاریڈی اور ناگرکرنول اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ جمعہ 7 جولائی 2023 کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔