اداکارہ نین تارا اور دیگر7کے خلاف کیس درج

[]

تھانے: تھانے ضلع کی پولیس نے نئی ریلیز شدہ فلم ”اناپورنی“ کے بعض مناظر میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کے الزامات پر اداکارہ نین تارا سمیت آٹھ افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔ نیا نگر پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں میرا بھائندر کے ساکن 48 سالہ شکایت کنندہ  نے کہا کہ فلم ”لو جہاد“ کو بھی فروغ دیتی ہے۔

یہ فلم نیٹ فلکس سے ہٹالی گئی۔ نیا نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے کہا کہ جمعرات کو اداکار اور فلم پروڈیوسر سمیت آٹھ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔

 ممبئی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ دو دائیں بازو کی تنظیموں کے کارکنوں نے اداکارہ نین تارا اور فلم سے وابستہ دیگر افراد کے خلاف علاحدہ شکایات درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بعض مناظر میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

 ایک عہدیدار نے کہا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے دو دن قبل اویشیوارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور اس ضمن میں انکوائری جاری ہے۔

“ دوسری شکایت  ہندو آئی ٹی سیل کے بانی رمیش سولنکی نے جنوبی ممبئی کے لوک مانیہ تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ سولنکی نے الزام عائد کیا کہ فلم میں بھگوان رام کوذلیل کیا گیا اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے عمداً ریلیز کی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *