ایرانی بحریہ نے امریکی تیل بردار کشتی کو قبضے میں لیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی تیل بردار کشتی کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

تیل بردار کشتی سوئز راجان آپریل 2023 میں ایرانی تیل چوری کرنے میں ملوث تھی۔ کشتی کا نیا نام نیکولس ایس ٹی رکھا گیا تھا جس کو آج عدالتی حکم کے بعد ایرانی بحریہ نے قبضے میں لیا ہے۔

نیکولس ایس ٹی بحیرہ عمان میں تیل لے جارہی تھی لیکن ایرانی بحریہ کی خصوصی ٹیم نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر ڈاکہ ڈالنے کے بدلنے کشتی کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔

اس وقت کشتی کو ایرانی بندرگاہوں کی طرف لے جایا جارہا ہے تاکہ عدالتی حکام کے سپرد کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *