[]
نئی دہلی: بلقیس بانو کیس میں گجرات حکومت کے فیصلہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے منسوخ کرنے کے بعد قصورواروں کو پکڑ کر جیل میں ڈالنے کیلئے پولیس متحرک ہوچکی ہے۔
اس دوران معلوم ہوا کہ بیشتر مجرم اپنے گھروں میں نہیں ہیں اور بعض کے گھروں پر تو قفل ڈالے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل عام کے مجرموں کو ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی عام معافی سپریم کورٹ کی طرف سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد تمام مجرموں کو دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا
سمجھا جاتا ہے کہ وہ فراری میں ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق تمام 11 میں سے 9 مجرم اس وقت اپنے گھروں میں نہیں ہےاور ان کے بارے میں گھر والوں کو بھی اطلاع نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ان قصورواروں کو دوبارہ جیل میں ڈال دینے کا حکم دینے کے ساتھ پولیس ان کے گھروں پر پہنچی تھی تب پتہ چلا کہ وہ گھروں میں نہیں ہیں۔