[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی میڈیا انسٹی ٹیوٹ “کنٹر” کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 64 فیصد اسرائیلی، وزیراعظم نیتن یاہو کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔
اس سروے میں مقبوضہ علاقوں کے 600 رہائشیوں نے شرکت کی جس کے مطابق 64% اسرائیلی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں نیتن یاہو کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں، جب کہ ان میں سے 50% ان کی مجموعی کارکردگی اور پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔
اس سروے کے مطابق صرف 25 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے کے لیے موزوں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔
تاہم ہزاروں صیہونی آباد کار ہر ہفتے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے کر کے نیتن یاہو اور کابینہ سے استعفی دینے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔