[]
لبنان: ایک لاپرواہ ڈرائیور نے جنوبی لبنان میں پٹرول اسٹیشن کو نقصان پہنچایا جب پٹرول فلنگ پائپ کار کی ٹینکی میں رہ گئی اور کار چل پڑی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار کی ٹینک میں لگی پٹرول پائپ کی نوزل کو نکالنے سے پہلے گاڑی چل پڑی اور کار پائپ اور اس کے ساتھ پٹرول فلنگ مشین کو گھیسٹ کر لے گئی۔
اس واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہےجس میں اس واقعہ کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔
ایک فلاحی اورغیرمنافع بخش تنظیم ’یازا‘ نے ایکس اکاؤنٹ پراس واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک کار ڈرائیور جنوبی لبنان کے قصبے زراریہ کے ایک پٹرول اسٹیشن پر اپنی کار میں ایندھن کی نلی بھول گیا ہے۔
ڈرائیور اپنی گاڑی میں سوار ہوا اور وہاں موجود لوگوں کی طرف سے اسے رکنے کے لیے آواز دی گئی مگر اس نے توجہ نہیں دی۔