[]
حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے اپنی سیکولر روایت کو جاری رکھتے ہوئے غریب نواز خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 812 ویں عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روآنہ کی ۔
اس موقع پر سابق وزیر داخلہ محمود علی، بی آر ایس لیڈر اعظم علی ، امام وخطیب مسجد حج ھاوس مولانا صابر پاشاہ نے شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔