کرمان دھماکہ، مختلف شہروں سے 12 مشکوک افراد گرفتار، وزارت اطلاعات

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایرانی صوبے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں 88 افراد کی شہادت کے بعد ایرانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات اور چھاپوں کے دوراں مختلف شہروں سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ایرانی انٹیلی جنس وزارت نے کہا تھا کہ کرمان میں دو خودکش بم دھماکے ہوئے تھے۔ ایک خودکش حملہ آور کا تعلق تاجیکستان سے تھا جبکہ دوسرے کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں چھاپے کے دوران مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں ہر مشکوک فرد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔ تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت اور معلومات سے عوام کو باخبر رکھا جائے گا۔

بدھ کے روز شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر جمع ہونے والے زائرین پر دو دھماکے کئے گئے تھے جس میں 88 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 

دہشت گرد تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *