سپریم کورٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی درخواست پر سماعت ملتوی

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی عرضی پر سماعت فروری تک ملتوی کردی ہے۔ ریڈی نے اپنی عرضی میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چالینج کیا تھا۔

 انہوں نے 2015 کے کیاش فار ووٹ کیس میں پوچھ تاچھ سے متعلق اے سی بی عدالت کے دائرہ اختیار کو چالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جہاں عدالت العالیہ نے ریونت ریڈی کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔

ریڈی، اس کیس میں ملزم ہیں جسٹس سنجے کھنہ اور جسٹس دیپانکردت پر مشتمل سپریم کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے اس کیس سے نمٹنے والے وکلا میں سے ایک وکیل کا خاندان سوگوار میں ہے، کی اطلاع دینے کے بعد ریونت ریڈی کی عرضی کے بشمول دیگر درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ ریڈی نے یکم جون2021 کو صادر کردہ ہائی کورٹ کے احکام کو سپریم کورٹ میں چالینج کیا۔

 ہائی کورٹ نے کیاش فارووٹ کیس میں اے سی بی عدالت کے دائر ہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے ریڈی کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو مسترد کردیا تھا۔

اے سی بی نے31مئی 2015 کو روینت ریڈی کو تب وہ ٹی ڈی پی کا حصہ تھے۔ ٹی ڈی پی کے کونسل امیدوار کی تائید کرنے کے بدلے نامزد ایم ایل اے، اے اسٹیفنسن کو 50لاکھ روپے کی رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *