موسم کا حال: دہلی، پنجاب، ہریانہ سے لے کر مدھیہ پردیش تک کڑاکے کی سردی جاری

[]

دہلی کے موسم کی بات کریں تو آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں ایک ہفتے سے سردی کی لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت میں سردی بڑھ گئی ہے۔ صبح اور شام کے وقت دھند کا راج نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ 25 سے 200 میٹر تک رہ جاری ہے۔ دھند کے باعث آئے روز ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سیلسیس پر برقرار ہے۔ دارالحکومت میں ہفتہ بھر دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ 9 جنوری کو بارش متوقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *