حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں پٹرول پمپ پر عوام کا ہجوم _ ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کا اثر

[]

حیدرآباد _ 2جنوری ( اردولیکس) ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کا اثر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع میں بھی نظر آرہا ہے۔ شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پٹرول پمپ پر طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں جہاں عوام پٹرول اور ڈیزل بھرنے میں مصروف ہیں بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال سے پٹرول ڈیزل اور گیس سلنڈر سربراہ کرنے والی گاڑیاں دو دن سے نہیں آرہی ہیں پٹرول پمپ میں تین دن قبل کا اسٹاک ہے وہ کبھی بھی ختم ہو سکتا ہے دو دن پٹرول اور ڈیزل سربراہ کرنے والا ایک بھی ٹرک نہیں پہنچا ۔ جس سے شہر اور اضلاع میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت دیکھی جا سکتی ہے عوام کا ہجوم پٹرول پمپ پر جمع ہے

 

مہاراشٹر کے کئی علاقوں بالخصوص ممبئی میں پیر کی رات سے ہی پٹرول پمپ پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ممبئی میں عام طور پر روزانہ 1500 گاڑیوں کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن آج پٹرول کا ایک ٹرک بھی ممبئی نہیں پہنچا ہے۔ پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے۔ حالانکہ آئل ٹرک ڈرائیور ہڑتال پر ہیں۔ جس کی وجہ سے شام تک ممبئی میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح کی صورتحال ملک کے کئی ریاستوں میں دیکھی جا رہی ہے پنجاب میں کئی پٹرول پمپ اسٹاک نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *