نئے سال کے جشن کے دوران جھگڑے میں کانگریس لیڈر ہلاک _ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں واقعہ

[]

کاماریڈی _ 1 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی ریڈی ضلع میں نئے سال کے جشن کے دوران پیش آئے ایک جھگڑے کے دوران بی آر ایس پارٹی کے ایک کارکن کے حملے میں کانگریس کارکن کی موت ہوگئی۔

نئے سال کے موقع پر یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کاماریڈی کے نصراللہ آباد منڈل  کے نچوپلی گاؤں میں نئے سال کی تقریب میں بی آر ایس لیڈروں نے  کسی مسئلہ پر کانگریس لیڈر پر حملہ کیا۔ جس میں کانگریس کے لیڈر سدولا رامو (45)  ہلاک ہوگئے۔ پولیس متوفی کے ارکان خاندان  کی شکایت پر  اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *