سرسبز سعودی عرب۔حرمین ٹرین سے سفر کے دوران دلکش قدرتی نظارے

[]

ریاض۔ کے این واصف

مملکت کو سرسبز بنانے شجرکاری کی مہم ایک عرصہ سے جاری ہے۔سعودی عرب کے تقریباُ تمام شہروں میں بارش کے سلسلے نے سرسبز بنانے کی مہم میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔ وہ صحرائی علاقے بھی سبزہ زاروں میں بدل رہے ہیں جہاں سارا سال ریت یا چٹیل چٹانیں دکھائی دیتی تھیں۔

 

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین ٹرین سے سفر کرنے والے اب سبزہ زاروں کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ براستہ جدہ جاتی ہے۔ اس شاہراہ پر چٹیل میدان یا صحرائی ریت دکھائی دیتی تھی مگر اب ٹرین سے سفر کرنے والے جیسے ہی مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوتے ہیں انہیں سبزہ ہی سبزہ دکھائی دیتا ہے۔

 

چٹانیں اور میدان اس وقت سبزہ زارمیں تبدیل ہو گئے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ یہ سعودی عرب ہی ہے۔ واضح رہے مملکت میں موسمی تبدیلی کے باعث ان دنوں تمام علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں کا نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا بلکہ میدانی علاقے بھی سرسبز ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *