[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ہسپتال برزیلا کے سربراہ نے غزہ میں زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد 3500 سے زائد صہیونی فوجی زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی اتنی زیادہ تعداد میں فوجی زخمی نہیں دیکھے تھے۔ طبی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں صہیونی فوجی جلد کی مختلف اور متعدی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ مزید زخمیوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل فوج اپنی روایت کے مطابق طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی کم ترین اعداد شمار فراہم کرتی رہی ہے۔
دوسری طرف صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ 85 روز گزرنے کے باوجود غزہ میں قابل ذکر کامیابی میں ناکامی کے بعد صہیونی فوج نتن یاہو کابینہ سے سخت ناراض ہے