[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے بٹوار میں گھیرے میں لیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے عمومی علاقے میں قائم سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 31 سالہ نائیک عبدالرؤف شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا جبکہ شہید ہلاک ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا۔
آئی ایس پی ار کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےتوقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔