اتفاقی طورپر عمار ت سے گرکر ہلاک محمد رضوان کے خاندان کو چیف منسٹر ریونت نے دیا 2 لاکھ کا معاوضہ

[]

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک سوئیگی ڈیلیوری بوائے محمد رضوان کے ارکان خاندان کودولاکھ روپئے معاوضہ کا چیک حوالے کیا جو چارماہ پہلے فوڈ ڈیلیوری کے دوران اتفاقی طورپر بلند عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا تھا

 

۔چیف منسٹر نے اس نوجوان محمد رضوان کے خاندان کو معاوضہ دینے کے اپنے وعدہ کواندرون ہفتہ پورا کرتے ہوئے یہ چیک حوالے کیا۔چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ یہ دولاکھ روپئے کا چیک حوالے کیاگیا۔اس ماہ کی 23تاریخ کو غیر منظم شعبہ کے ورکرس کے ساتھ حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراونڈ میں منعقدہ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے اپنی تقریر میں اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چارماہ پہلے فوڈ ڈیلیوری کے لئے جانے والے اس نوجوان کی اتفاقی طورپر گرنے سے موت ہوگئی تھی۔انہوں نے کہاتھاکہ پیشرو حکومت نے اس نوجوان کے خاندان کی کوئی مالی مدد نہیں کی تھی۔اس ڈیلیوری بوائے کے ارکان خاندان کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے چیف منسٹر کے ریلیف فنڈ کے ذریعہ دولاکھ روپئے کی رقم اس نوجوان کے خاندان کے حوالے کرنے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی

 

۔ان کی اس ہدایت کے اندرون ایک ہفتہ عہدیداروں نے وزیراعلی کو اس نوجوان کے خاندان کی تفصیلات سے واقف کروایاجس کے بعد چیف منسٹر نے اس نوجوان کے ارکان خاندان کو سکریٹریٹ مدعو کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے دولاکھ روپئے کا چیک حوالے کیاجس پر اس خاندان نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *