دنیا میں پہلی بار 100 ارب ڈالرز کی مالک بننے والی خاتون

[]

پیرس:دنیا میں پہلی بار ایک خاتون 100 ارب ڈالرز سے زیادہ دولت کی مالک بن گئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثے 100 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں اور وہ پہلی خاتون ہیں جو ایسا کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

دنیا کے ایک مقبول ترین میک اپ برانڈ کمپنی کی مالک فرانکوئس بیٹن کورٹ دنیا کی 12 ویں امیر ترین شخصیت ہیں اور پہلی بار ان کے اثاثے 100 ارب ڈالرز تک پہنچے ہیں۔

ان کی کمپنی کے حصص کی مالیت میں 2023 کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے بعد لوگ ایک بار پھر پرتعیش مصنوعات پر پیسے خرچ کر رہے ہیں۔

70 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ کے والد نے L’Oréal گروپ آف کمپنیز کی بنیاد رکھی تھی اور وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں۔ 2017 میں ان کی والدہ کے انتقال کے بعد انہیں کمپنی کے 33 فیصد حصص اور دیگر اثاثے مل گئے تھے۔

اب وہ دنیا کی سب سے بڑی کاسمیٹک کمپنی کی وائس چیئر پرسن ہیں۔اگرچہ ان کے اثاثے 100 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں مگر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے مقابلے میں بہت کم نظر آتے ہیں جو 232 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس بزنس کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی پسند کرتی ہیں اور اب تک مختلف موضوعات پر کئی کتابیں تحریر کرچکی ہیں۔انہوں نے 1984 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *