آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے 45 ویں سیمینار برائے یونانی میڈیسن کا کامیاب انعقاد

[]

حیدرآباد: آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان اور ریاستی معتمد حکیم محمد حسام الدین طلعت  نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا  کہ تنظیم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد قومی صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ نئی دہلی کی صدارت میں اور ڈاکٹر سید احمد خان قومی سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف قومی نائب صدر کی نگرانی اور ڈاکٹر اے اے خان ریاستی صدر کی قیادت میں بروز اتوار، 24 دسمبر2023ء کو 45 واں ایک روزہ نیشنل سیمینار بعنوان یونانی میڈیسن کا کامیاب انعقاد بمقام نیشنل ریسرچ انسٹٹیوٹ آف یونانی میڈیسن برائے جلدی امراض ایرہ گڈہ حیدرآباد عمل میں آیا۔ 

اس سیمینار کے مہمان خصوصی  ڈاکٹر یونس افتخار منشی ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ انسٹیٹؤٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈسارڈر  حیدرآباد، ڈاکٹر سید احمد خان قومی سیکریٹری جنرل،  پروفیسر ڈاکٹر نارائن یس جادھو ممبر بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) نئی دہلی، ڈاکٹر جے وسنت راؤ ایڈیشنل ڈائریکٹر یونانی محکمہ آیوش،  مہمانان اعزازی  پروفیسر ڈاکٹر یس جے بی بخاری پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد، پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی قومی صدر اکیڈیمک ونگ اے آئی یو ٹی سی، ڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف اور ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر اور ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسرس ونگ اس کے علاوہ ملک بھر سے ڈاکٹرس و حکماء نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں ایک سیشن اے بی ڈی یم اور ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹریشن کا رکھا گیا۔ اس موقع پر  NCISM حکومت ہند کی جانب سے مفت میں بی یو یم یس اور بی اے یم یس ڈاکٹرس کا رجسٹریشن مفت میں کیا گیا۔   

اس سیمینار میں طب یونانی کی صورت حال کا قومی سطح پر جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر یونانی کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات، نئی ڈسپنسریوں کی منظوری، نارائن گوڑہ میں موجود سر نظامت جنگ  120 بستروں والے دواخانہ کی شروعات، ین آر یچ یم ڈاکٹرس کی خدمات کو مستقل کرنا جیسے مسئلوں کی یکسوئی پر گفتگو کی گئی اور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد سابقہ ڈائریکٹر سنٹرل انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر یونانی نے بتایا کہ تنظیم ہمیشہ یونانی کے فروغ کے لئے کام کرتی آرہی ہے۔

جو بھی یونانی کے مسائل ہیں، اسکی یکسوئی کے لئے حکومت سے نمائندگی کرے گی اور  تنظیم کی جانب سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نظامیہ طبی کالج، ین آر آئی یو یم یس ڈی کے ڈاکٹرس اور پی جی اسکالرس نے بین الاقوامی سطح کے معلوماتی مقالے پیش کئے۔

اس سیمینار میں تقریبا 250 مندوبین جس میں یونانی ڈاکٹرس، اطباء، حکماء، پی جی اسکالرس، ہاوز سرجنس اور یونانی فارماسیوٹیکلز، یونانی مینوفیکچررس حضرات نے شرکت کی جن کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کی جانب سے شرکت کا سر ٹیفکیٹ اور مومنٹوز دئیے گئے تاکہ ان کی ہمت افزائی ہوسکے۔ 

اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں پروفیسر احسن فاروقی نیشنل صدر اکیڈیمک ونگ، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے عہدہ دار اور اراکین ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال، ڈاکٹر اے اے خان ریاستی صدر، ریاستی معتمد محمد حکیم حسام الدین طلعت، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر و صدر فارمیسی ونگ، ڈاکٹر فضل احمد، ڈاکٹر ذوالفقار علی عسکری، ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسر ونگ، حکیم روہت گپتا لالہ، نائب صدور ڈاکٹر سمیع الدین متین، ڈاکٹر محمد جہانگیر علی، خازن حکیم مرزا صفی اللہ بیگ ارسطو، ڈاکٹر محمد غفور احمد صدیقی، حکیم سید احمد علی، ڈاکٹر یم اے مجید، ڈاکٹر محمد عقیل احمد،  ڈاکٹر امت النور طیبہ، ڈاکٹر سعدیہ، شاہانہ خان، حکیم انور، حکیم مرزا ثنا اللہ بیگ، ڈاکٹر سعد اللہ خان، حکیم مرزا زاہد علی،  حکیم شکیل، حکیم رحیم الدین شاہ، ڈاکٹر شاکر، حکیم قادری، حکیم جمیل، حکیم عبداللہ قبیب، ڈاکٹر عبدالرحمن، حکیم انور فارما،  حکیم محمد الطاف حسین قادری نے کافی محنت کی ہے. 



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *