غزہ میں موت کا رقص، المغازی کیمپ پر حملے میں 85 شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ المغازی پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں 85 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے رہائشی عمارت میں بمباری کرکے مکمل تباہ کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی تعداد میں اضافے کا قوی احتمال ہے۔

شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے حملے کے بعد کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

فلسطینی تنظیم حماس نے المغازی پر صہیونی حملے کے بعد کہا ہے کہ دشمن مقاومت کے مقابلے میں شکست کے بعد نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ جوبائیڈن کی حمایت کے تحت ہونے والی بزدلانہ کاروائیوں کا مقصد غزہ میں شکست سے دوچار اسرائیلی فورسز کا حوصلہ بڑھانا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *