[]
حیدرآباد: ٹرین میں انڈا بریانی کھانے کے بعد 9مسافرین کی صحت خراب ہوگئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔
بریانی کھانے کے نصف گھنٹہ کے بعد ہی 5مسافرین نے الٹیاں شروع کردیں۔ وشاکھاپٹنم سے جانے والی دو ٹرینوں میں ان مسافرین نے یہ بریانی کھائی تھی۔
دبروگڑھ۔کنیاکماری ایکسپریس میں ایگ بریانی کھانے والے 4افراد متاثر ہوگئے۔ اس واقعہ کی شکایت حکام کو دی گئی جس پر ریلوے پولیس چوکس ہوگئی۔ ان مسافرین کو علاج کیلئے فوری طورپر جی جی ایچ اسپتال منتقل کیاگیا۔
پٹنہ سے تامل ناڈوجانے کے دوران 15مسافرین جن کی شناخت مزدوروں کے طورپر کی گئی ہے، وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں پٹنہ۔ایرناکولم ٹرین میں بریانی کھائی۔
اس ٹرین کے 5مسافرین متاثرہوگئے۔ مسافرین کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔