[]
حیدرآباد 25 دسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) کا ایک اہم اجلاس زمریس ہال وجئے نگر کالونی ، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت یونین کے ریاستی صدر و انچارج بیورو چیف روزنامہ اعتماد جناب شجاع الدین افتخاری نے کی۔
اس اجلاس میں جی او 239 کو منسوخ کروانے کے لئے یونین کی جانب سے تلنگانہ ہائی کورٹ میں دائر کردہ عرضی اور اس میں عدالت عالیہ کی جانب سے دئے گئے عارضی فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کیس کو بینچ پر دوبارہ لاتے ہوئے کامیاب پیروی کروانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اضلاع میں صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے جدوجہد کرنے اور ضرورت پڑنے پر مسائل کی یکسوئی کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی صحافیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لئے ریاست میں برسر اقتدار نئی حکومت سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں یونین کے سرپرست اعلی و سابق صدر و ایگزیکٹو ایڈیٹر جناب اطہر معین، سرپرست جناب ساجد معراج، نائب صدور جناب رفیع ذکی، جناب علیم الدین، جناب جمال شریف ایڈوکیٹ، اعزازی نائب صدر نثار احمد جناب زبیر احمد خان، سیکرٹری مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی، اراکین عاملہ جناب محمد اسحاق سہیل، محمد سراج و دیگر اور ویمن سیل کی سیکریٹری ارجمند بانو کے علاوہ اضلاع کے صدور و سیکرٹریز جناب سید عثمان، جناب محمد اصغر، جناب محمد عبدالعلیم ، جناب محمد ارشد علی، محمد عبداللہ ، محمد حمایت اللہ، نواب ابرار اللہ اور عاطف الدین، تقی شفیق ، محمد سراج ، محمد الطاف اور دیگر نے شرکت کی ۔