چوپایوں کے سرقہ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 ہلاک

[]

کولکتہ: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے ایک موضع میں ہفتہ کی دوپہر چوپایوں کے سارق ہونے کا شبہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو ایک ہجوم نے زدو کوب کیا۔

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ چوپایوں کے مقامی شیڈس سے جانوروں کو چرانے کی نیت سے پانچ افراد ایک گاڑی میں تورک۔معینہ موضع میں داخل ہوئے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ دیہاتیوں کے تعاقب کرنے پر ان میں سے تین اسی گاڑیوں میں فرار ہوگئے جب کہ دو لوگوں نے ہجومی تشدد سے بچنے کے لئے تالاب میں چھلانگ دی‘ تاہم دیہاتیوں نے انہیں تالاب سے باہر نکالا اور ان کی بری طرح پٹائی کی۔

بعدازاں مقامی پولیس اسٹیشن کے جوانوں نے کسی طرح ان دو افراد کو بچایا اور انہیں بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ شریک دواخانہ کئے جانے کے کچھ دیر بعد فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی ہنوز شناخت کی جانی ہے۔

پولیس نے دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ موضع میں چوپایوں کے سرقہ کے واقعات اکثر رونما ہورہے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران کم از کم پانچ ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مشرقی بردوان کے ایس پی نے کہا ”ہمیں شبہ ہے کہ مہلوکین جنوبی 24 پرگنہ کے ساکنین ہیں تاہم ان کی اصل شناخت کی جانی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *