[]
حیدرآباد _ حیدرآباد کے رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد کے گچی باولی علاقے کے کیئر اسپتال کے قریب جمعہ کی صبح تیز رفتاری کے باعث ایک کار کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اس کے بعد کار الٹ گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کار میں پانچ نوجوان سوار تھے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ یہ نوجوان جوگی پیٹ کے پالی ٹیکنک کالج میں ڈپلومہ کورس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ حادثے میں اودے نام کا نوجوان ہلاک ہوگیا جو حادثے کے بعد کار سے باہر گر پڑا تھا اس کے سر پر شدید زخم آئے تھے