[]
حیدرآباد _ 23 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے مہالکشمی اسکیم کے تحت مفت بس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے ایک اہم تجویز پیش کی ہے۔ ان کے علم میں آیا ہے کہ جن خواتین مسافروں کو کم فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے وہ زیادہ تر ایکسپریس بسوں میں سفر کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دور دراز مقامات پر جانے والے مسافروں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے۔ اس لیے کم فاصلے کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پلے ویلگو آرڈینری بسوں میں سوار ہوں اور عملے کے ساتھ تعاون کریں۔
اس کے علاوہ، کچھ خواتین عملے پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ بسوں کو ریکوسٹ اسٹاپ کے بجائے درمیان میں روک دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سفر کا وقت بڑھے گا۔ اس لیے ایکسپریس بسوں کو صرف ریکوسٹ اسٹاپ روکا جائے گا۔ انہوں نے عملے سے اپیل کی کہ وہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو ترجیح دیں۔
మహిళా ప్రయాణికులకు విజ్ఞప్తి! ఎక్స్ ప్రెస్ బస్సుల్లో తక్కువ దూరం ప్రయాణించే మహిళలు ఎక్కువగా వెళ్తున్నట్లు #TSRTC యాజమాన్యం దృష్టికి వచ్చింది. దీనివల్ల దూర ప్రాంత ప్రయాణికులకు తీవ్ర అసౌకర్యం కలుగుతోంది. తక్కువ దూరం ప్రయాణించే వారు పల్లె వెలుగు బస్సుల్లో ఎక్కి.. సిబ్బందికి… pic.twitter.com/bJryVNNxkM
— VC Sajjanar – MD TSRTC (@tsrtcmdoffice) December 23, 2023