اسرائیل کی فوجی شکست کا سلسلہ جاری ہے، امام جمعہ تہران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، حجۃ الاسلام “کاظم صدیقی” نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ تقویٰ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں ہماری سرخروئی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی فوجی شکست کا سلسلہ جاری ہے۔

 آج خدا کے فضل و کرم سے امریکہ، اس کے اتحادیوں اور اسرائیلی رجیم حکومت کا اصلی چہرہ ماضی کے مقابلے میں سب پر عیاں ہو گیا ہے اور آج مغرب اقوام عالم کی نگاہ میں رسوا ہوا ہے

حجت الاسلام صدیقی نے کہا کہ آج تحریک مزاحمت کی فتح مند ہے۔ جو محاذ جنگ میں برتری رکھتا ہے وہی میدان کا فاتح ہوتا ہے۔ مرد مزاحمت اور اسلام اور عربوں کے سورما نے پوری ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو سمارٹ میزائلوں سے تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے خلاف یمن کے جرات مندانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یمن نے اسرائیل اور امریکی حکومتوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

 اپڈیٹس جاری ہیں۔۔۔

mehrnews.com/x33MP3

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *