[]
قابل ذکر ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے الیکشن میں صدر عہدہ کے لیے سنجے سنگھ کا مقابلہ دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ انیتا شیوران سے تھا۔ شیوران کو ان پہلوانوں کی حمایت حاصل تھی جنھوں نے برج بھوشن سنگھ پر خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ جنسی استحصال معاملے پر اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک، عالمی چمپئن شپ کی میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ سمیت کئی سرکردہ پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ کیا تھا۔