[]
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بینکوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ملا کر ایک کمپنی بنائی جا رہی ہے جو اس سسٹم کو چلائے گی۔ اس سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سالانہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔
ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 فیصد گاڑیوں میں فاسٹیگ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ فاسٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔