آئی پی ایل نیلامی جاری، 20.5 کروڑ روپے حاصل کر پیٹ کمنس بنے سب سے مہنگے کھلاڑی!

[]

پیٹ کمنس کو سنرائزرس حیدر آباد نے 20.5 کروڑ روپے میں خریدا ہے، جبکہ ہندوستانی تیز گیندباز ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ روپے میں اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس، تصویر آئی اے این ایس

user

آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی زور و شور سے جاری ہے۔ کئی کھلاڑی خرید لیے گئے ہیں اور کئی خریدے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اب تک ہوئی نیلامی میں کھلاڑیوں پر پیسوں کی زبردست بارش ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کو عالمی کپ فاتح بنانے والے کپتان پیٹ کمنس نے تو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگا کھلاڑی ہونے کا شرف حاصل کر لیا ہے۔ انھیں سنرائزرس حیدر آباد نے 20.5 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اب تک سیم کرن سب سے مہنگے کھلاڑی تھے جنھیں پنجاب کنگز نے 2023 میں 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ 2023 میں ہی کیمرون گرین کو 17.50 کروڑ روپے میں ممبئی انڈینز نے خریدا تھا۔

بہرحال، آج اب تک ہوئی نیلامی میں کئی کھلاڑیوں پر فرنچائزی مہربان نظر آئے اور خوب رقم ادا کر انھیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں نیلامی میں خریدے گئے کچھ اہم کھلاڑیوں پر۔

  • پیٹ کمنس کو سنرائزرس حیدر آباد نے 20.50 کروڑ روپے میں خریدا۔ ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھے۔ ان کے لیے سنرائزرس حیدر آباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان جم کر بولی لگی اور آخر میں حیدر آباد نے بازی مار لی۔

  • ہندوستانی تیز گیندباز ہرشل پٹیل کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا اور ان پر بھی پیسوں کی بارش ہوئی ہے۔ گجرات اور پنجاب کے درمیان انھیں خریدنے کی ہوڑ لگی ہوئی تھی اور آخر میں پنجاب کنگز نے انھیں 11.75 کروڑ روپے میں اپنے نام کر لیا۔

  • ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی روومین پاویل کا بیس پرائس 1 کروڑ روپے تھا اور انھیں راجستھان نے 7.40 کروڑ روپے کی خطیر رقم دے کر خریدا۔

  • عالمی کپ سیمی فائنل اور فائنل میں آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار نبھانے والے ٹریوس ہیڈ کو بھی نیلامی میں بڑی رقم حاصل ہوئی ہے۔ ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا، لیکن سنرائزرس حیدر آباد نے انھیں 6.80 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ یعنی کمنس اور ٹریوس ہیڈ دونوں ہی حیدر آباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

  • جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز گیرالڈ کوئتزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا۔

  • چنئی سپرکنگز نے آل راؤنڈر شاردل ٹھاکر کو 4 کروڑ روپے میں خریدا۔ وہ پہلے بھی چنئی سپرکنگز ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا۔

  • انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک پر دہلی کیپٹلز کا قبضہ ہو گیا ہے۔ 2 کروڑ روپے کے بیس پرائس والے اس کھلاڑی کو 4 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن رویندر پر بڑی بولی لگنے کی امید تھی، لیکن چنئی سپرکنگز نے انھیں 1.80 کروڑ روپے میں اپنے نام کر لیا۔ ان کا بیس پرائس 50 لاکھ روپے طے کیا گیا تھا۔

  • سری لنکا کے اسپن گیندباز وانندو ہسرنگا کا بیس پرائس 1.50 کروڑ روپے تھا اور انھیں اسی قیمت پر سنرائزرس حیدر آباد نے خرید لیا ہے۔

  • افغانستان کے کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی کو ان کے بیس پرائس 50 لاکھ روپے میں گجرات ٹائٹنس نے خریدا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *