[]
حیدرآباد: تلنگانہ کیمیڑچل ملکاجگری ضلع میں دومکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے موڑوچنتلاپلی منڈل کے کولتور میں گذشتہ روزپیش آئی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔
اس دیہات سے تعلق رکھنے والے جہانگیر بابواور اس کی بیوی رشتہ داروں کے مکان گئے تھے تاہم رات میں گھر میں چوری کی واردات پیش آئی۔
اس جوڑے نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ان کے مکان سے ایک لاکھ 75ہزارروپئے نقد رقم، سات تولے کے طلائی زیورات کے ساتھ ساتھ ایک کلو نقروی زیورات کی چوری کرلی گئی۔
ان کے پڑوس کے مکان میں بھی ایسی ہی واردات پیش آئی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش شروع کردی۔