[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی عوام کے درمیان غزہ کے حوالے سے ایک سروے کرنے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے غزہ پر جارحیت کے ذریعے اسرائیل کے قبضے کے بارے میں اسرائیلی عوام سے رائے لی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 50 فیصد سے زائد اسرائیلیوں نے غزہ پر جبری قبضے کے خلاف رائے دی۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت نے 2005 میں اسرائیل کی جانب سے انخلاء کئے گئے قصبوں میں صہیونی آبادکاری کی بھی مخالفت کی ہے۔ صہیونی عوام حماس کے ہاتھوں بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کی یرغمالی اور صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فلسیطنیوں کے ساتھ جنگ کے مخالف ہوگئے ہیں۔
دو مہینے سے زائد مسلسل حملہ کرنے کے باوجود اسرائیل کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے۔ حماس ختم ہونے کے بجائے پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہے۔
جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ فوجی حملوں کے ذریعے حماس نابود ہونے کے بجائے مزید طاقتور ہورہی ہے۔