ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی

[]

کولکتہ: ترنمول کانگریس قائد سعیدالعلی شیخ کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد کلہاڑی سے مارکرہلاک کردیاگیا ہے۔ یہ واردات باروپورمغربی بنگال میں پیش آئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں 12افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ترنمول کانگریس کے قائد کو ان کی رہائش گاہ موضع بولونت سے ہفتہ کی رات کو لے جایاگیا اور ضربات پہنچاکر ہلاک کردیاگیا ہے۔

جس کے بعدمغربی بنگال کے ضلع چوبیس پرگنہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض غیرسماجی عناصر جس میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے کارکن شامل ہیں‘ مذکورہ قائد کے قتل کے ذمہ دارہیں کیونکہ وہ علاقہ میں غیرسماجی سرگرمیوں کے خلاف آواز بلندکیاکرتے تھے۔

گذشتہ پنچایت انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کی بی جے پی اور سی پی آئی نے تائید کی تھی۔ تاہم آزاد امیدوار کو شیخ کی مقبولیت کی وجہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس طرح بتایاجاتاہے کہ یہ قتل سیاسی مخاصمت کا نتیجہ ہے۔ یہ بات ترنمول کانگریس قائد گوتم داس نے بتائی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *