[]
حیدرآباد۔ پولیس نے ضلع یاد ادری بھونگیر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔
پوچم پلی منڈل کا پانڈو نامی شخص ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہا تھا، پولیس نے دھاوا کر کے اسے گرفتار کر لیا اس کے پاس سے 150 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ، دو لیٹر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ اور آٹھ ڈولوفر اسکیمڈ ملک پیکٹس ضبط کر لیے۔
ایک اور کاروائی میں پولیس نے غوث کنڈہ موضع میں بھی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے اصغر نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس کے پاس سے 220 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ اور ملاوٹ کا سامان ضبطکرلیا۔