[]
نئی دہلی _ 18 جولائی ( اردولیکس) جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں، مجرموں نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پر فائرنگ کر دی جو انھیں کو پکڑنے گیا تھا۔ اے ٹی ایس کے ڈی ایس پی نیرج کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے پرانے مجرم امن ساہو گینگ کی گرفتاری کے لیے رام گڑھ ضلع کے پتراتو علاقے میں دھاوا کیا۔ اسی دوران اس گینگ کے دو مجرموں نے اے ٹی ایس ٹیم پر گولی چلا دی۔ بعد میں وہ وہاں سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی نیرج کمار اور ایس ایس آئی سونو شدید زخمی ہوگئے۔ ساتھی عملے نے انہیں رانچی کے اسپتال پہنچایا۔ تاہم رام گڑھ کے ایس پی پیوش پانڈے نے بتایا کہ ڈی ایس پی نیرج کی حالت نازک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ جھڑپ رانچی اے ٹی ایس اور رام گڑھ پولس کی طرف سے امن ساہو گینگ کی گرفتاری کے لیے کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔