حیدرآباد میں 20 کروڑ کا کتا۔ دیکھنے کے لیے امڈ پڑا ہجوم

[]

حیدرآباد۔ شہر میں آج ہجوم ایک کتے کو دیکھنے کے لیے امڈ پڑا جس کی قیمت 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ککاسیان شیپرڈ نسل سے تعلق رکھنے والا کتا آج میاں پور میں نظر آیا۔‌

 

کتے کو میاں پور کے ایک کلینک میں طبی معائنہ کے لیے لایا گیا تھا۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والے انڈین ڈاگ بریڈر اسوسی ایشن کے صدر و فلم اداکار ستیش نے حال ہی میں یہ کتا 20 کروڑ روپے میں خریدا۔ انہوں نے اس کتے کا نام کاڈابام ہائیڈر رکھا ہے۔

 

یہ کتا فلموں میں بھی کام کرتا ہے، اب تک اس نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے 32 میڈلز بھی حاصل کیے۔ یہ بات کتے کے مالک نے بتائی۔ حیدراباد میں منعقد شدنی ڈاگ شو کے لیے اس کتے کو حیدرآباد لانے کی اطلاع جیسے ہی عام ہوئی

 

لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے اور اس کے ساتھ فوٹو لینے لگے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *