[]
ملزمان کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 120-بی، 452، 153، 186 اور 353 کے ساتھ ساتھ یو اے پی اے کی دفعہ 16 اور 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے گرفتار افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خوف پیدا کرنے کی نیت سے پارلیمنٹ پر منصوبہ بند حملہ کیا۔ پولیس نے عدالت کو مطلع کیا کہ انہوں نے ملزمین کے خلاف الزامات میں یو اے پی اے کی دفعہ 16 (دہشت گردی) اور 18 (دہشت گردی کی سازش) کو شامل کیا ہے۔