پارلیمنٹ میں ہنگامہ مچانے والے شخص نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سے بنوایا تھا ’وزیٹر پاس‘!

[]

رکن پارلیمنٹ دانش علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا کرنے والے دونوں افراد میسور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے نام پر وزیٹر پاس لے کر لوک سبھا میں داخل ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

پرانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی برسی کے دن نئی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ دو افراد وزیٹر گیلری سے کود کر ایوان میں پہنچ گئے جس نے سیکورٹی میں بڑی خامی کا انکشاف کر دیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ایوان میں ہلچل مچ گئی۔ شرپسندوں نے اچانک اسموک کینڈل جلائی جس کے بعد لوک سبھا میں دھواں پھیلنے لگا۔ کسی طرح اراکین پارلیمنٹ نے ہی ان دونوں کو پکڑا اور پھر حالات قابو میں آئے۔

اس درمیان خبر سامنے آ رہی ہے کہ جن دو افراد نے لوک سبھا کی کارروائی کے دوران یہ ہنگامہ کیا انھوں نے رکن پارلیمنٹ کے نام پر لوک سبھا وزیٹر پاس تیار کیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ دانش علی کا کہنا ہے کہ دونوں ہی شرپسندوں میسور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے نام پر وزیٹر پاس لے کر پہنچے تھے۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایوان میں داخل ہونے والے دونوں افراد لوک سبھا کے اندر کوڑا اور کچھ گیس جیسی چیز چھڑک رہے تھے۔ ان کے ایوان میں کودتے ہی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ اچانک سے ہی دھواں اٹھنے لگا۔ سب سے پہلے خود اراکین پارلیمنٹ نے دونوں لوگوں کو پکڑا اور اس کے بعد انھیں سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *